حجاب خاموش دعوت دین اورعورت کی عظمت و حیاء کی علامت ہے، فرح ناز
عورت حجاب اختیار کرکے حیاء و عظمت کی مضبوط ڈھال اپنے گرد قائم کر لیتی ہے ،اسلام دین فطرت ہے جو آرائش کا حکم دیتا ہے نمائش کا نہیں، یوم حجاب کی تقریب سے خطاب
جمعہ 4 ستمبر 2015 19:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ اسلام ایک امن پسند دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ نور اسلام سے ہی انسان اپنی بشریت کے تقاضوں کو پورا کر سکتا ہے۔ اسلام سے قبل دنیا کی مختلف تہذیبوں اور معاشروں میں عورت بہت مظلوم اور معاشرتی و سماجی عزت و احترام سے محروم تھی۔ زمانہ جاہلیت کی تہذیبوں اور ثقافت میں عورت کو ثانوی حیثیت سے بھی کم تردرجہ دیا جاتا تھا۔
اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کے تحفظ اور انکے حقوق کا علم بلند کیا اور عورت کی عظمت و احترام اور اسکی صحیح حیثیت کا واضح تصور پیش کیا۔ اسلام دین فطرت ہے جو آرائش کا حکم دیتا ہے نمائش کا نہیں۔ قوموں کاعروج عورت کی حیاء اور مرد کی غیرت سے مشروط ہے۔(جاری ہے)
ہر دین کا ایک اخلاق ہوتا ہے اور اسلام کا اخلاق حیاء ہے ۔حجاب حکم الٰہی ہے جو بدکاری اور بدنظری سے بچاتا ہے ۔
باحجاب عورت کیلئے معاشی ترقی کی راہیں کھلی ہیں۔ حجاب اعلیٰ تعلیم اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں، حقیقت میں حجاب خاموش دعوت دین ہے،دل کا پردہ آنکھ میں حیاء اور نیت کی پاکیزگی کا عملی اظہار حجاب ہے ۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یوم حجاب کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر پر راضیہ نوید، عائشہ بشیر، طاہرہ خان، شاکرہ چودھری، عائشہ مبشر، عطیہ بنین،سدرہ کرامت، قراۃ العین فاطمہ و دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ فرح ناز نے کہا کہ حجاب عورت کوآزادی، تحفظ، شناخت عزت ووقار عطا کرتا ہے۔ حجاب اختیار کرکے حیاء و عظمت کی مضبوط ڈھال اپنے گرد قائم کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ساری دنیا میں عالمی یوم حجاب کو بڑے جوش و خروش سے منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد حجاب کا استعمال عام کرنا نہیں بلکہ حجاب کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ دنیا بھر کی خواتین میں حجاب کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ حجاب امت مسلمہ کی تہذیبی علامتوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، حجاب عورت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ اسکی عظمت کی علامت ہے۔خواتین امہات المومنین ؓکے کردار کو مشعل راہ بنائیں، حجاب اپنی مقرر کردہ حدود کے ساتھ ایک شرعی حکم اور دینی ہدایت ہے۔ حجات اسلام کا عطا کردہ معیار عزت و عظمت ہے۔ حجاب عورت کا حق ہے کوئی پابندی یا جبر کی علامت نہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56 ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان ..
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم کا سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر اظہار تشویش
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں ..
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور