پنجاب ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات ٗالیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ریٹرننگ آفیسرز، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کردیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ریٹرننگ آفیسرز، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الکیشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تبدیلی کیلئے کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ آفیسرز کی ان کی تعیناتی کے مقام پر دستیابی کو یقینی بنائیں اور انتخابی عمل مکمل ہونے تک کسی آفیسرز کو تبدیل نہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں