1965ء کا ایمانی جذبہ اور شوق شہادت مثالی تھا ،آج بھی اس کی ضرورت ہے،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں چیئرمین اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی جمعۃ المبارک کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1965ء کا ایمانی جذبہ اور شوق شہادت مثالی تھا ،آج بھی اس کی ضرورت ہے ،عقیدہ ختم نبوت ایمان کی جان اور اسلام کی روح ہے ہم جان پر کھیل کر بھی اس کا تحفظ کریں گے۔

وہ گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے عظیم اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد علماء کونسل انٹر نیشنل 6ستمبر کو بعد نماز فجر 1965ء کی جنگ میں شہداء اور1974ء میں تحریک ختم نبوت کے مجاہدین کے لیے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیہ تقریب ہو گی اور 7ستمبر کو تحریک ختم نبوت کے مجاہدین کو خراج عقید پیش کرنے کے لیے اسلام آباد علماء کونسل انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ’’سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس‘‘کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بطور مہمان خصوصی جگر گوشہ قائد ملت اسلامیہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی مرکزی جنرل سیکرٹری جمیعت علمائے پاکستان ہوں گے ان کے علاوہ ملک بھر سے مذہبی ،سیاسی ،سماجی اور روحانی شخصیات شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 7ستمبر کو جامعہ اسلام آباد میں ہونے والی’’تاجدارختم نبوت کانفرنس ‘‘ تحفظ ناموس رسالتؐ،اتحاد اہل سنت ،دہشتگردی کی روک تھام اور استحکام پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی ۔جمعۃ المبارک کے عظیم اجتماع میں پاک فوج کے شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں