اسلام آباد : وزارت دفاع نے آئندہ کل یوم دفاع کی تقریبات کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء) : وزارتٍ وفاع نے یوم دفاع کے دن کی تقریبات کا اعلان کر دیا. جبکہ جڑواں شہروں میں یوم دفاع کے لیے سکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر اسلام آباد، راولپنڈی میں فول پروف سکیورٹی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ دفاع نے 6 ستمبرکے دن کی تقریبات کا اعلان کردیا ہے۔صبح 9بج کر29 منٹ پرپوری قوم 1965ء کے جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی۔

(جاری ہے)

ساڑھے 9 بجے قومی ترانہ پیش کیا جائے گا۔ لاہور فورٹریس سٹیڈیم میں بھی توپوں کی سلامی دی جائے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق توپیں صبح 5 بجے سے 12 بجے تک چلائی جائیں گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہری خوفزدہ نہ ہوں۔ یوم دفاع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے جبکہ اہم اور حساس عمارتوں کے باہر سخت پہرا ہوگا علاوہ ازیں سکیورٹی اہلکار سڑکوں پر گشت بھی کریں گے۔ اسی طرح لاہور میں بھی سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ شہر بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں