امریکہ نے داعش مخالف اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا
ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) امریکہ نے داعش مخالف اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے الائنس ( اتحاد ) کا نام ساحل ٹو ساؤتھ ایشیاء رکھا گیا ہے اور اس کا اعلان عنقریب وائٹ ہاؤس کرے گا ۔اعلی سطح ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش مخالف اتحاد کے حوالے سے انتہائی اعلی سطح پر امریکہ نے پاکستان سے مشاورت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام مقامی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اور ان سے مشاورت کے بعد پاکستان باضابطہ فیصلہ کرے گا ۔حکومتی عہدیدار نے کہا کہ آئی ایس ( داعش ) افغانستان میں وجود رکھتی ہے اور انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ قریبی روابط رکھتی ہے اور اگر داعش والوں سے نمٹا نہ گیا تو وہ پاکستان کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہوں گے ۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی فوجی قیادت کے درمیان اعلی سطحی میٹنگ کے ذریعے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
رواں سال فروری میں بھی دفتر خارجہ نے پاکستان میں آئی ایس کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑی تھی اور یہ تسلیم کیا تھا کہ بنیاد پرست اسلامی گروپ ملک کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے ۔گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 13 افراد میں سے ایک پاکستانی بھی شامل تھا جو اسلامی سٹیٹ داعش میں شامل ہونے اور بھرتیاں کرنے کے الزامات پر گرفتار کئے گئے تھے ۔اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات سے کیرالہ سے تعلق دو بھارتی باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا ۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی سروسز میں ابوظہبی اور دبئی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے گروپوں کو حراست میں لیا جو سوشل میڈیا پر آئی ایس ( داعش) سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال اور پوسٹ تیار کر رہے تھے ۔یہ لوگ آئی ایس رہنماؤں کے ساتھ آن لائن رابطے تشکیل دینے کے لئے کوشاں تھے ۔ حراست میں لئے گئے ابوظہبی میں آٹھ افراد کو اور دبئی میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ ایک بنگلہ دیشی باشندے کو بھی گرفتار کیا گیا ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلی کا رکن نامزد کر ..
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
سی سی پی نے مقامی گیس میٹر مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے ایس ایس جی سی ایل اور میسرز آئیٹرون انکارپوریشن ..
وزیراعلی خیبرپختون خوا آئینی فورمز اور متعلقہ اجلاسوں میں کرنے والی باتیں پریس کانفرنس میں بیان کرکے ..
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم سے سوئٹزرلینڈ کی کمپنی پولا کی ایشیا کی سربراہ ایلیس لی کی ..
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا انسانی حقوق پر مبنی منشیات کی پالیسی ضرورت پر زور
اپریل 1930، سانحہ قصہ خوانی ہماری تاریخ کا ایک سیاہ اور خونی باب ہے، اسفندیار ولی خان
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
نمل یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں کلچر فیسٹیول منایا گیا
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے شاہ غلام قادر کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی