اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم دفاع پر ہونے والی تقریبات کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم دفاع 6ستمبر کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیاہے ،ایس ایس پی ،ایس پی ، 3ڈی ایس پیز ،14انسپکٹرز سمیت 229افسر واہلکار تعینات کیے جائیں گے،تقریب میں آنے والے شرکاء جناح ایونیو ،فیصل ایونیو ،کشمیر ہائی وئے ،ابن سینا روڈ سے سیکٹر جی نائن گرین ایریامیں مخصوص کی گئی پارکنگ میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے مہران گیٹ سیکٹر جی نائن والی طرف سے داخل ہوں گے ۔

تقریب کے دوران صبح 7بجے سے پروگرام کے احتتام تک اسلام آباد کی مختلف سڑکیں بند ہوں گی۔ایس ایس پی ٹریفک پولیس ملک مطلوب احمد کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم دفاع 6ستمبر کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ایس ایس پی ،ایس پی ، 3ڈی ایس پیز ،14انسپکٹرز سمیت 229افسر واہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

تقریب کے دوران صبح 7بجے سے پروگرام کے احتتام تک اسلام آباد کی مختلف سڑکیں بند ہوں گی ۔ شاہین چوک سے ایف ٹین ،مارگلہ روڈ دونوں اطراف سے بند ہو گی ۔سیکٹرجی فائیو ،ایف سکس ،ایف سیون سے آنے والے سیونتھ ایونیو والا راستہ استعما ل کریں گے جبکہ ای سیون ،ایف ایٹ ،فیصل ایونیو استعمال کی جائے گی ۔ایف ایٹ ایکسچینج چوک سے ایف ٹین چوک جناح ایونیو دونوں اطراف سے بند ہو گی ۔جن کے متبادل نائنتھ ایونیو ،ابن سینا روڈ ،کشمیر ہائی وئے استعمال کی جاسکے گی ۔تقریب میں آنے والے شرکاء جناح ایونیو ،فیصل ایونیو ،کشمیر ہائی وئے ،ابن سینا روڈ سے سیکٹر جی نائن گرین ایریامیں مخصوص کی گئی پارکنگ میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے مہران گیٹ سیکٹر جی نائن والی طرف سے داخل ہوں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں