حکومت نے بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے درآمدی اور برآمدی پالیسی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے درآمدی اور برآمدی پالیسی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں نئی تجاویز وزیر اعظم کو بھیج دی گئی ہیں جس میں بڑی دلچسپ سفارشات سامنے آئی ہیں جس کے تحت یہ سفارش کی گئی ہے کہ 50 سال پرانی ری کنڈیشن گاڑیاں ملکی آٹو انڈسٹری کے لیے خطرہ نہیں ہیں اس لیے صرف انھیں درآمد کرنے کی اجازت دی جائے، ایریل وہیکل اور نائٹ ویڑن گوگل کی درآمد کے لیے وزارت دفاع کا این اوسی لازمی قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق وزارت تجارت نے ریگولیٹری امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے لیے اپنی سفارشات حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے وزیر اعظم کے پاس بھیج دی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اسلحہ درآمد کے حوالے سے سفارش کی گئی ہے کہ ایئرپسٹل اور گیس گن کی درآمد کی پالیسی جاری رہنی چاہیے۔موبائل فونز کی درآمد کے حوالے سے تجویز دی گئی ہے کہ عام موبائل فونز پر پابندی لگائی جائے اور صرف پی ٹی آئی کی طرف سے آئی ایم ای آئی ویری فکیشن والے موبائل فونز کی درآمدکی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں