ایف بی آرکا ملک میں اہم شخصیات کے ذرائع آمدن کی جانچ پٹرتال کی تحقیقات کا فیصلہ

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں اہم شخصیات کے ذرائع آمدن کی جانچ پٹرتال کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے کہ انہوں نے کس طرح اتنے کم عرصے میں اربوں روپے کی جائیداد بنائی اورکیسے بڑے ریستوانٹ ، ہاسنگ سوسائٹیز ، فائیوسٹار ہوٹلز ، بڑے گھروں اور گاڑیوں کے مالک بنے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر ملک بھر میں ارب پتی افراد کی سابقہ زندگی کے بارے میں تحقیقات کرنا چاہتا ہے اور سراغ لگانا چاہتا ہے کہ بعض افراد انتہائی مختصر مدت میں کاروبار دنیامیں شہرت یافتہ کیسے بنے۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر ذرائع آمدورفت کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں