نئی تجارتی پالیسی کا اعلان کا رواں ہفتہ متوقع

برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر ، وزارت خزانہ آئندہ تین سالوں کیلئے 20 ارب فراہم کرے گی ،ذرائع

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) نئی تجارتی پالیسی کا اعلان کا رواں ہفتہ کیے جانے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق نئی تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے وزارت خزانہ آئندہ تین سالوں کے لئے 20 ارب روپے فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 3سالہ2015-18کی تجارتی پالیسی کے تحت ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ،پراڈکٹ ڈیو لپمنٹ کیلئے 3 ارب ،برینڈ نگ کیلئے 1.5 ارب ،ڈی ایل ٹی ایل کیلئے 3 ارب ، 45 کروڑ ، پلانٹ اور ایگرو پلانٹس کیلئے 3ارب ،جی ایس پی پلس 30 کروڑ ،اداروں کی مضبوطی کیلئے ایک ارب ،نئے اداروں کے قیام کیلئے 30 کروڑ اورقلیل المدتی اقدامات کیلئے ایک ارب 45کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں