چوتھے حلقے کا بھی وہی نتیجہ آئے گا جو تین حلقوں کا آیا ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 19:43

چوتھے حلقے کا بھی وہی نتیجہ آئے گا جو تین حلقوں کا آیا ہے: عمران خان

حافظ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ چوتھے حلقے کا بھی وہی نتیجہ آئے گا جو تین حلقوں کا آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں کسان کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کسان کے ووٹ سے نہیں ڈرتے ہیں۔ پوری دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں کسان کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر وہ ملک کے حکمران ہوتے تو میٹرو کی بجائے کسانوں پر پیسہ خرچتے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے تین حلقوں میں گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ہے۔ چوتھے حلقے کا بھی وہی نتیجہ آئے گا جو تین حلقوں کا آیا ہے۔ ن لیگ کو غلط فہمی ہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن سے بھاگ جائے گا۔ میاں صاحب ہم آپ کو آپ کے ایمپائروں کے ساتھ شکست دیں گے۔ الیکشن کمیشن میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی تھی۔ 4 اکتوبر کو سب کو اسلام آباد پہنچنے کی دعوت دیتا ہوں۔ میاں صاحب تیاری کرلیں میں آ رہا ہوں، ایک بہت بڑا جلسہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں