جماعت اسلامی موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،پاکستان کو کلین اور گرین بنانا چاہتے ہیں ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی نے منصورہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،پاکستان کو کلین اور گرین بنانا چاہتے ہیں ، عوام عبادت سمجھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لے ہفتہ کے روز جماعت اسلامی نے منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصورہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے جماعت اسلامی ملک بھر میں شجر کاری مہم چلائے گی انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کی تعلیم دی جاتی ہے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے درختوں کا اگانا ضروری ہے ہم پاکستان کو کلین اور گرین بنانا چاہتے ہیں عوام عبادت سمجھت کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کوئی جزیرہ نہیں پاکستان کا حصہ ہے اگر ہم نے کے پی کے کو بہتر بنایا تو پنجاب سندھ اور بلوچستان کو بھی بہتر بنائینگے اگر موقع ملا تو دینی نصاب کو تعلیم کا حصہ بنائینگے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی موروثی سیاست کیخلاف ہے سید مودودی کے بعد مولوی طفیل محمد قاضی حسین احمد اور پھر منور حسن امیر بنے اور ان سب کا کوئی خاندانی رشتہ نہیں تھا آج میں امیر ہوں یو میرا تعلق دور دراز پہاڑی علاقے دیر سے ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں