بھارت میری صرف ایک گیند کی مار ہے،جاوید میانداد

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:55

بھارت میری صرف ایک گیند کی مار ہے،جاوید میانداد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت میری صرف ایک گیند کی مار ہے اور پاکستان کو بھی کرکٹ سیریز کیلئے بھارت کے پیچھے پھرنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ صرف پیسے کے بل بوتے پر چل رہی جبکہ وہ ٹیلنٹ کے لحاظ سے پاکستان سے بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو چاہئے کہ کرکٹ میں بھارت کا انتظار نہ کرے بلکہ کسی اور ملک سے سیریز طے کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کا رویہ بھارتی عوام کی ترجمانی نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں