روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی ‘پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیوایم سے کئے وعدوں کی پاسداری کی ‘وفاقی ہو یا سندھ حکومت سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی‘ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی سے وعدہ خلافی کی دھوکہ دیا ‘ایم کیوایم سے مذاکرات میں ہمیشہ دو شرائط رکھیں‘سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی ،کراچی کو پرامن بنانے کیلئے تعاون مانگا‘پیپلزپارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیگی‘الطاف حسین کی منفی سیاست ایم کیوایم کیلئے بھی نقصان دہ ہوگی
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کاایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر پر ردعمل
ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:58
اسلام آباد/لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی ‘پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیوایم سے کئے وعدوں کی پاسداری کی ‘وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی‘ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی سے وعدہ خلافی کی دھوکہ دیا ‘ایم کیوایم سے مذاکرات میں ہمیشہ دو شرائط رکھیں‘سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی اور ‘کراچی کو پرامن شہر بنانے کیلئے تعاون کیا جائے‘پیپلزپارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیگی‘الطاف حسین کی منفی سیاست ایم کیوایم کیلئے بھی نقصان دہ ہوگی ۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی انہیں زیب نہیں دیتی ۔(جاری ہے)
سابق صدر کے ترجمان سینٹر فرحت اﷲ بابر کی طرف سے جاری بیان میں کے مطابق سابق صدر نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیوایم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی ہے، وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت ہم نے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا ہے، ہم نے ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات میں ہمیشہ دو شرائط رکھی ہیں ایک یہ کی سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی اور دوسری یہ کہ کراچی کو پرامن شہر بنانے کیلئے تعاون کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف آج بھی بڑا واضح ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیگی۔سابق صدر مملکت نے کہا کہ الطاف حسین کی منفی سیاست خود ایم کیوایم کیلئے بھی نقصان دہ ہوگی۔ایم کیوایم قومی دھارے میں شامل ہوکرپاکستان اور سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرے۔ آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئے روز غیر ضروری گفتگو اور تقاریر سے پرہیز کریں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی