چوہدری نثار علی خان کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیرکام کا نہیں، ستمبر ستمگر ثابت ہو گا، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی،خواجہ آصف کی وجہ سے راجہ رینٹل، یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے،ایل این جی معاملے میں شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 5 ستمبر 2015 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5ستمبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیرکام کا نہیں ہے ، ستمبر ستمگرثابت ہو گا، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی،خواجہ آصف کی وجہ سے راجہ رینٹل، یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے،ایل این جی معاملے میں شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو گلا ہے کہ شیخ رشید مجھے چھوڑ کر عمران خان کے ساتھ کیوں ملا،اس لئے پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیا جاتا اور میرا مائیک بند کر دیا جاتا ہے،اب فوج اتنی مقبول ہو چکی ہے جتنی صفائی کرے گی اتنا ہی اسے عوام پسند کریں گے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحقیقات ہو رہی ہیں جلد پتہ چل جائے گا کہ میٹرو بس کا مالک کون ہے،پیپلز پارٹی پیسٹری چور ہے اور (ن) لیگ والے بیکری چور ہیں،اس ملک میں جتنا بھی جس پر گندا کیس بنتا ہے وہ اتنی ہی ترقی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر سڑکوں پر آئے بغیر انصاف نہیں ملتا،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیرکام کا نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی وجہ سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اورسید یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے،ایل این جی معاملے میں سپیشل جہاز میں قطر جانے والے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے، ستمبر ستم گر ثابت ہو گا، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب نواز شریف کے استعفے اور ری الیکشن کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں