یوم دفاع کی گولڈن جوبلی پر پوری قوم میں بے مثال جذبہ ، گلی محلوں، شاہراہوں اور بازاروں میں ملی جوش وجذبے کے فقید المثال مظاہرے
اتوار 6 ستمبر 2015 13:51
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے پچاسویں یوم دفاع کے موقع پر پوری قوم میں بے مثال جذبہ دیکھنے میں آیا۔ گلی محلوں، شاہراہوں اور بازاروں میں ملی جوش وجذبے کے فقید المثال مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ رواں سال یوم دفاع کے موقع پر پوری پاکستانی قوم نے 6 ستمبر 1965ء کی یاد ایک مرتبہ پھر تازہ کردی ہے۔ پاک فوج ، پاکستان ایئر فورس اور ملک کے ہر شہری نے اس موقع پر ارض پاک کے دفاع کیلئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار اور ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کیا ۔
رواں سال یوم دفاع کے موقع پر بزرگوں، بچوں اور خواتین سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی جذبہ حب الوطنی کے جذبات سے سرشار نظر آئے۔(جاری ہے)
بالخصوص انہوں نے بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں پر نہ صرف غم وغصے کا اظہار کیا بلکہ یوم دفاع کے موقع پر انہوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کیلئے عزم کا اظہار کیا۔
جنہیں 6 ستمبر 1965ء کے دن یاد ہے ان بزرگوں کا کہنا ہے کہ یہی جذبہ 6 ستمبر 1965ء والے دن پوری قوم کا تھا جو آج دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر پاکستان ایئرفورس کی جانب سے پاک فضائیہ ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایئر شو کی تقریب کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف ٹولیوں کی شکل میں فضائی مظاہرہ دیکھا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔شہریوں نے ایف 16، جے ایف 17 تھنڈر ، معراج طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی فارمیشن کے شاندار مظاہروں اور پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی دل کھول کر داد دی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کاا جلاس ، پہلی اور دوسری سہ ماہی کی شرح نمو اور جی ڈی پی گروتھ کا جائزہ لیا گیا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں ..
نیپرا کی ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ..
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن ..
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا