الیکشن کمیشن نے غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لئے بلانے سے معذوری ظاہر کر دی

10 ستمبر کو ان تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کریں گے جو پارلیمنٹ کے اندر نمائندگی رکھتی ہیں،الیکشن کمیشن

اتوار 6 ستمبر 2015 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں 10 ستمبر کو غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لئے بلانیسے معذوری ظاہر کر دی ۔مشاورت میں تمام پارلیمانی جماعتیں شامل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشننے 10 ستمبر کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا دن رکھا ہے ۔

جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ 10 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے ان تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کرے گا جو پارلیمنٹ کے اندر نمائندگی رکھتے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے چھوٹی اور غیر پارلیمانی جماعتوں کو مشاورت کے لئے مدعو کرنے سے معذوری کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں