مسلح افواج نے ہر موقع پر دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا‘ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فوج نے بہادری کی تاریخ رقم کی‘ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘ قوم میں اتحاد رہا تو 1965ء کی طرح سرخرو ہونگے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کایوم دفاع کے موقع پر ٹوئٹر پیغام

اتوار 6 ستمبر 2015 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج نے ہر موقع پر دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا‘ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فوج نے بہادری کی تاریخ رقم کی‘ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘ قوم میں اتحاد رہا تو 1965ء کی طرح سرخرو ہونگے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے فوجی جوانوں کی شجاعت کا امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلح افواج نے ہر موقع پر دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا‘ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فوج نے بہادری کی تاریخ رقم کی‘ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘ قوم میں اتحاد رہا تو 1965ء کی طرح سرخرو ہونگے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں