مضبوط فوج کے کردار سے ہی پاکستان موجودہ مشکلات سے نکل سکتا ہے‘ چودھری شجاعت حسین
پاک فوج اور عوام ایک ہیں، آج بھی بھارت کو 65ء کے جذبہ سے جواب دیں گے، دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کو سلام کرتا ہوں کسی ملک میں اپنی فوج پر تنقید کی مثال نہیں، یہاں وزیردفاع بھی نہیں بخشتا‘ لانس نائیک محفوظ شہید نشان حیدر کے مزار پر چادر پوشی کے بعد گفتگو
اتوار 6 ستمبر 2015 15:56
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام پاکستان پر حملہ کرنے پر بھارت کو آج بھی 1965ء والے جذبہ اور جرأت سے جواب دیں گے اور پاکستان کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا، مضبوط فوج کے کردار سے ہی پاکستان اپنے موجودہ مسائل و مشکلات پر قابو پا سکتا ہے، میں یوم دفاع کے موقع پر ان شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
وہ محمد بشارت راجہ اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد کے مضافاتی گاؤں محفوظ آباد (پنڈ ملکاں) میں لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشان حیدر) کے مزار پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہر آڑے وقت میں ہماری افواج کا کردار مثالی رہا ہے، مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی مثال نہیں ملتی جہاں اپنی افواج پر تنقید کی جاتی ہو، لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ وزیردفاع بھی فوج کو نہیں بخشتے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آج ہمارا ملک جس دور سے گزر رہا ہے اور جن مسائل کا ہمیں سامنا ہے ان سے مضبوط فوج کا کردار ہی ہمیں نجات دلا سکتا ہے، سانحہ پشاور سے لے کر سانحہ کراچی تک درجنوں واقعات سے نبرد آزما ہونا صرف فوج کا ہی کام ہے، آج یوم دفاع کے حوالے سے ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ ہمیں متحد ہو کر مادرِ وطن کا دفاع کرنا ہے، ملک کی سلامتی کی ضامن افواج پاکستان کو مضبوط کرنا ہے اور ہر اندرونی و بیرونی سازش سے اسے بچانا ہے، ہم ہر سازش کیخلاف پاک افواج کا شانہ بشانہ ساتھ دیں گے اور عوام کے ساتھ مل کر اس کی عزت و وقار کی جانب بڑھنے والا ہر ہاتھ اور زبان کاٹ دیں گے۔ امتیاز رانجھا اور راجہ ناصر بھی ان کے ہمراہ جانے والے رہنماؤں میں شامل تھے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری