ایف آئی اے نے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں لاکھوں روپے جواء نیٹ ورک ناکام بنانے کے لیے راجہ بازار میں کارروائی کا فیصلہ
اتوار 6 ستمبر 2015 16:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) ایف آئی اے نے راولپنڈی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کالاکھوں روپے جواء نیٹ ورک ناکام بنانے کے لیے راجہ بازار میں کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ، نیٹ ورک مبینہ طورپر بیرون ملک سے بھی رابطے میں ہے ،سرکردہ گروہ میں شیخ برادری ،ملک برادری ،خان گروپ سرفہرست ہیں جو مقامی پولیس اور کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں جن کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے تحقیقات کا فیصلہ کیاہے ۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایاکہ راولپنڈی میں ہونے والے قومی کرکٹ ٹی ٹونٹی کپ کے شروع ہوتے ہی ملک بھر کے بڑے جواریوں نے راجہ بازار مارکیٹ،کمرشل مارکیٹ اور اطراف میں ڈھرے جما لیے جس کے بعد جڑواں شہروں کے شوقین جواریوں نے بھی لنگوٹ کس لیے ہیں۔(جاری ہے)
میچوں میں اب تک لاکھوں روپے کا جواء لگایا گیاہے ۔ موبائل فون سے آپریٹ ہونے والے جوائے کے باعث پولیس ریڈ کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے جبکہ جواری بھی خود کو محفوظ تصور کررہے ہیں ۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ مقامی افرادکی جانب سے شکایات کے بعدایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے راجہ بازار مارکیٹ جواریوں کے خلاف آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔واضح رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کے بعدجڑواں شہروں میں جوائے کا ریٹ بے حد سرائیت کرگیاہے ۔واضح رہے کہ مختلف شہروں کی ٹیموں پر جواء کے علاوہ کھلاڑیوں پر بھی فی کس کے حساب سے ریٹ مقرر کردیا گیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ جواریوں کے ٹاؤٹ اسٹیڈیم میں موجودگی کی بھی اطلاعات ملی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ترجمان شکیل خان نے آن لائن کے رابطہ کرنے پر کہا کہ شہر میں ہونے والے جواء سے ان کا تعلق نہیں نہ ہی انہیں اس کا علم ہے ۔`اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت