حکومت کا بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے درآمدی اور برآمدی پالیسی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ
نئی تجاویز وزیر اعظم کو بھیج دی گئیں،50 سال پراانی ری کنڈیشن گاڑیاں ملکی آٹو انڈسٹری کے لیے خطرہ نہیں،رآمد کرنے کی اجازت دی جائے ایریل وہیکل اور نائٹ ویژن گوگل کی درآمد کے لیے وزارت دفاع کا این اوسی لازمی قرار دیا جائے؛سفارشات
اتوار 6 ستمبر 2015 16:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے درآمدی اور برآمدی پالیسی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں نئی تجاویز وزیر اعظم کو بھیج دی گئی ہیں جس میں بڑی دلچسپ سفارشات سامنے آئی ہیں جس کے تحت یہ سفارش کی گئی ہے کہ 50 سال پرانی ری کنڈیشن گاڑیاں ملکی آٹو انڈسٹری کے لیے خطرہ نہیں ہیں اس لیے صرف انھیں درآمد کرنے کی اجازت دی جائے، ایریل وہیکل اور نائٹ ویژن گوگل کی درآمد کے لیے وزارت دفاع کا این اوسی لازمی قرار دیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تجارت نے ریگولیٹری امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے لیے اپنی سفارشات حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے وزیر اعظم کے پاس بھیج دی ہیں۔(جاری ہے)
دستاویزات کے مطابق اسلحہ درآمد کے حوالے سے سفارش کی گئی ہے کہ ایئرپسٹل اور گیس گن کی درآمد کی پالیسی جاری رہنی چاہیے۔موبائل فونز کی درآمد کے حوالے سے تجویز دی گئی ہے کہ عام موبائل فونز پر پابندی لگائی جائے اور صرف پی ٹی اے کی طرف سے آئی ایم ای آئی ویری فکیشن والے موبائل فونز کی درآمدکی اجازت دی جائے۔
دستاویزات کے مطابق ایریل وہیکل اور نائٹ ویزن گوگل کی درآمد کے لیے وزارت دفاع سے این او سی لینا پڑے گا۔تھری ڈی پرنٹرز کی درآمد کے لیے وزارت داخلہ سے اجارت لینے کی تجویز دی گئی ہے، پرانی گاڑیاں آٹو موبائل انڈسٹری کے لیے کوئی خطرہ نہیں، اس لیے50 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے۔ٹو اور تھری ویل وہیکلز کی درآمد کے لیے صرف یورو ٹو وہیکلز کی درا?مد کی سفارش کی گئی ہے، نئی پالیسی میں افغانستان سے تجارت پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تعمیرات میں استعمال ہونے والی مشینری، ڈمپر اور موورز سمیت دیگر مشینری 5سال سے زیادہ پرانی درآمد نہ کی جائے،کارڈ لیس فونز کو درآمد کرنے کی پی ٹی اے کے ایکٹ 1996کے تحت اجازت ہوگی۔`اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار