نندی پور پاور پراجیکٹ 57ارب روپے کھا نے کے باوجود بند ، وزارت پانی و بجلی نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ایم ڈی کوذمہ دار ٹھہرا دیا، 3 دن میں جواب طلب

اتوار 6 ستمبر 2015 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء ) نندی پور پاور پراجیکٹ 57ارب روپے کھا نے کے باوجود بند پڑا ہے ۔ وزارت پانی و بجلی نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ذمہ دار ایم ڈی کو ٹھہرا دیا، 3 دن میں جواب طلب کر لیا گیا۔ 425 میگاواٹ کا نندی پور پاور پراجیکٹ دکھاوا ہی نکلا،جس میں اتنی بجلی پیدا کرنے کی تو صلاحیت ہی نہیں۔ وزارت پانی وبجلی نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے ایم ڈی محمد محمود کو چارج شیٹ کر تے ہوئے تین روز میں جواب طلب کر لیا۔

ایم ڈی سے پوچھا گیا ہے کہ چینی کمپنی ڈونگ فنگ کو کنٹریکٹ دینے میں قواعد و ضوابط نظر انداز کر کے انتہائی نرمی کیوں برتی گئی؟کنٹریکٹر نے پاور پلانٹ کو فیول فراہم کرنے والا یونٹ کم صلاحیت کا لگایا ، بجلی کی پیداوار کم ہوئی ، معاملہ پراجیکٹ انتظامیہ کے علم میں تھا مگر اسے اعلیٰ حکام سے خفیہ کیوں رکھا گیا ، قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا اور اب بھی ہو رہا ہے، کنٹریکٹرکو جرمانہ کیوں نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

نندی پور انتظامیہ اضافی سکڈز لگاکرمنصوبے کے نقائص دور کرنے میں ناکام کیوں رہی ۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ چلانے کا انتظام آوٹ سورس کرنے کے لیے جو ٹینڈر جاری ہوئے ان میں بھی غلطیاں پائی گئیں۔ نندی پور پاور پلانٹ آزمائشی پیداوار کے بعد بند پڑا ہے، بجلی نہیں بنے گی اور نہ بکے گی تو منصوبے کے قرضوں کی واپسی کیسے ہو گی؟ `

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں