نامزد چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا سوانح عمر ی

جسٹس انور ظہیر جمالی 31 دسمبر 1957 کو حیدرآباد سندھ میں پیدا ہوئے والدین کا تعلق بھا رت سے تھا

اتوار 6 ستمبر 2015 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) نامزد چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے گھرانے کا تعلق خواجہ غلام فرید گنج شکر رحمتہ اللہ کے خلیفہ حضرت قطب جمال الدین احمد حسنوی سے ہے ان کے والد 1947 ء کو جے پور بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے ۔جسٹس انور ظہیر جمالی 31 دسمبر 1957 کو حیدرآباد سندھ میں پیدا ہوئے ۔ سندھ یونیورسٹی سے 1971 میں بیلچر ڈگری اور 1973 میں قانون کی ڈگری حاصل کی 10 جنوری 1975 کو وکالت کے پیشے سے منسلک ہوئے ۔

(جاری ہے)

13 نومبر 1977 کو ہائی کورٹ کے وکیل بنے ۔ 14 مئی 1987 کو سپریم کورٹ کے وکیل بنے ۔1983 سے 1998 تک صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی اور سندھ بار کے ممبر مقرر ہوئے ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کو مئی 1998 میں سندھ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا اوروہ 2006 تک اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ 3 اگست 2009 کو انہیں سپریم کورٹ کے جج طور پر مقرر کیا گیا اور اب انہیں سپریم کورٹ کا چیف جسٹس نامزد کر دیا گیا ہے اور آپ 10 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں