ائیر ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کی چھ یاد گاری ٹکٹوں کی تقریب ِ رُونمائی

اتوار 6 ستمبر 2015 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ایک پُروقار تقریب کے دوران پاک فضائیہ کی چھ یاد گاری ٹکٹوں کی رونمائی کی۔ پاک فضائیہ اس سال 1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران اپنے شہداء اور غازیوں کی بہادری اور جذبہ شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گولڈن جوبلی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔

ان یاد گاری ٹکٹوں میں سے پہلی ٹکٹ میں پاک فضائیہ کے کارگو طیارے کا بمبار مشن دیکھا یا گیا ہے۔دوسر ی ٹکٹ میں پاک فضائیہ کا کلائی کنڈہ پر تاریخی حملہ دیکھایا گیا ہے جب ہمارے پانچ طیاروں نے دشمن کی ائیر فیلڈ اور اس پر کھڑے کئی طیاروں کو تباہ کر دیاتھا۔تیسری ٹکٹ میں پاک فضائیہ کے ہوا باز سکواڈرن لیْدر ایم ایم عالم جنہوں نے ایک منٹ سے کم وقت میں دشمن کے پانچ جہاز نیست و نابود کر نے کا اعزاز حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

چوتھے ٹکٹ میں پاک فضائیہ کے عظیم بہادر جنگجو سکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جنہوں نے دشمن کی ہلواڑہ ائیر بیس پر حملہ کیا اور اس مشن میں جام شہادت نوش کیا۔ پانچویں ٹکٹ میں پاک فضائیہ کے ان سات جانباز شاہینوں کی تصویر ہے جو 1965 ء کی جنگ میں شہادت کے رُتبے پر فائز ہوئے ۔ آخری ٹکٹ میں پاک فضائیہ کے ان لڑاکا طیاروں کے دستے کی تصویر ہے جو پاک فضائیہ کے زیرِ استعمال رہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں