پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 7 ستمبر 2015 13:20

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن آ ج منگل کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصددنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے تمام شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور شرح خواندگی میں اضافے کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمامختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

خواندگی کا عالمی دن ہر برس 8ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر کے کروڑوں مرد وخواتین اور بچوں کو امید دلائی جا سکے جو اپنا نام نہیں لکھ سکتے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت پانچ کروڑ سے زائد افراد ناخواندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں