وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی لٹریچر تقسیم ہونے کا انکشاف
پیر 7 ستمبر 2015 13:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی ، بے ہودہ قومی نظریہ کے خلاف اور خالصتاً اسلام کے منافی لٹریچر تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ہم جنس پرستی کی بھی تشہیر کی جانے لگی ہے ۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں روٹس پبلک سکول اور ایس ایل سکول کی بک فیئر اسٹال کی تقاریب ہوتی ہیں جس میں اسٹال پر سکولز اور پاکستانی کتابیں رکھنے کے ساتھ ساتھ مہاتما گاندی کے نظریات پر مشتمل پر بھی کتابیں بچوں کو انتہائی سستی فروخت کی گئی ہیں ۔
دوسری جانب نویں اور دسویں کلاس کے طلباء و طالبات میں سیکس سے متعلق بھی کتابیں تقسیم کی گئی ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم لوط کے پیروکاروں کی تشہیری مہم کے لئے بھی چند صفحات پر مشتمل لٹریچر اسٹال پر موجود تھا ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں سیکس سے متعلق تمام تر معلومات پر بھی کتب بیچی گئی ہیں جس پر” کوک شاستر “نامی کتاب پر جو کہ پابندی عائد تھی اس سے ملتی جلتی بے ہودہ فحاشی پر مبنی کتب اسٹال پر رکھ دی گئی ہیں ۔
ذرائع آن لائن کے مطابق ڈی سی اسلام آباد سے بھی جب گفتگو ہوئی تو انہوں نے آن لائن کو ذرائع کو یقین دہانی کرائی کہ اس سے متعلق وہ تمام تر معلومات اور سکولز میں کتابوں کی فہرست چک کرائی جائے گی جن پر ملک بھر میں پابندی عائد ہے اگر اس سے متعلق کوئی کتاب موجود پائی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا کہ سکولز انتظامیہ پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے اور انہوں نے اپنی طرف سے اس گھناؤنے انکشاف پر پردہ ڈالنے کے لئے کاوشیں شروع کر دی ہیں اور متعدد خریدنے والے طلباء و طالبات کو کتابیں واپس کرنے کے لئے بھی دباؤ ڈالا گیا ہے ۔
اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افضل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فحاشی لٹریچر کی موجودگی کی نہ صرف مذمت کی بلکہ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی جو کہ خالصتًا سرکاری ادارہ ہے بنائی گئی ہے جس کا کام صرف چیک اینڈ بیلنس ہے ۔ 2006 میں بنائی جانے والے اس ادارے کو 2013 باقاعدہ منظور کرتے ہوئے وزارت کیڈ کے ماتحت کیا گیا ہے اور یہ تما تر ذمہ داری وزارت کیڈ پر بھی عائد ہوتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزارت کیڈ اس گھناؤنے جرم میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی کرے ۔ دوسری جانب وزارت کیڈ کے سیکرٹری خالد حنیف نے آن لائن کو اپنے موقف میں بتایا کہ روٹس اور ایس ایل ایس پبلک سکولز کے خلاف نوٹس لے لیا گیا ہے بہت جلد اس کے خلاف انکوائری کر کے حقائق عوام کے سامنے نہ صرف لائیں گے بلکہ اس میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے سرکاری سکولز ایسوسی ایشن کے صدر اظہر اعوان نے آن لائن کو بتایا کہ ہمارے بچوں کو قائد اعظم سرسید احمد خان سمیت قومی تعلم دی جانی چاہئے ۔مہاتما گاندھی اور سیکس سے متعلق کتب کی فروخت قابل مذمت ہے اس کے پیچھے خطرناک گروہ موجود ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری