جھروکہ آرٹ گیلری میں اسلامی خطاطی کی نمائش کل شروع ہوگی

پیر 7 ستمبر 2015 16:48

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) جھروکہ آرٹ گیلری میں اسلامی خطاطی کی نمائش کل منگل سے شروع ہوگی جس میں اشرف ہیرا، عبدالرحمن لمبانی، عارف خان، امجد بٹ، عامرکمال، عائشہ کمال، عارف محمود، حافظ انجم محمود، ابن کلیم، مقصود علی لاشاری، نثار احمد، راشد حسین سیال، شہزاد زار، صائمہ اشفاق ، شبانہ نذیر، سمیرا امین، تسنیم انعم کے فن پارے رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں عمان کے سفیر احمد خمیر سلیم الجمری نمائش کا افتتاح کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں