نوماد آرٹ گیلری کی طرف سے کلچرل فوٹو گرافی کی کلاسز کا اہتمام

پیر 7 ستمبر 2015 16:48

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) نوماد آرٹ گیلری نے کلچرل فوٹو گرافی کی کلاسز کا اہتمام کیا ہے جس کے دوران نوجوان فوٹوگرافرز کو ثقافتی ورثہ کی تصاویر بنانے اور انہیں محفوظ رکھنے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان کے نامور فوٹوگرافرز کو مدعو کیا گیا ہے جو اس فن کو آگے منتقل کریں گے۔اس کے علاوہ گیلری میں نوجوان آرٹسٹوں کیلئے ڈرائنگ کی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں