قومی لائحہ عمل کے 20 نکات پر عمل کررہے ہیں ، سب مل کر ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی جارہی ہے ، دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے
وزیراعظم نواز شریف کا اتحاد تنظیم المدارس کے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے خطاب ،حکومت اور مدارس تنظیموں کے درمیان کورآرڈینیشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ
پیر 7 ستمبر 2015 18:03
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی لائحہ عمل ہمارا ایجنڈا ہے جس کے 20 نکات پر عمل کررہے ہیں ، سب مل کر ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی جارہی ہے ، دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، آپریشن ضرب عضب میں امیدوں سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں ، آئندہ نسلوں کیلئے ملک کو محفوظ بنانے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا ۔
وہ پیر کو یہاں مختلف مکاتب فکر کے علماء سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت اتحاد تنظیم المدارس کے اجلاس میں حکومت اور مدارس تنظیموں کے درمیان کورآرڈینیشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، تجویز نے سب نے حمایت کی ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو مدارس امور کا نگران مقرر کردیا گیا جبکہ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ مدرسہ اصلاحات نہیں بلکہ ملک میں تنظیمی اصلاحات کی جائیں گی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں قیام امن ہماری ترجیح ہے ، قومی لائحہ عمل ہمارا ایجنڈا ہے جس کے 20 نکات پر عمل کیا جارہا ہے ، قومی لائحہ عمل کے ایجنڈے پر علماء سے مشاورت چاہتے ہیں ، ہم سب مل کر ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ، ہمارے باہمی تعاون سے ملک خرابیوں سے پاک ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی جارہی ہے ۔ دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، آپریشن ضرب عضب میں امیدوں سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں ، ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کیلئے ملک کو محفوظ بنانا ہے جس کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگامتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا گیا
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد ..
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت کا ملیریا کے ..
شیر افضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم