اسلام آباد : ڈاکٹرز نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا، سرکاری اسپتال بند رکھنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 10:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : پشاور کے بعد اسلام آباد کے ڈاکٹرز بھی اسپتال بند کرکے سڑکوں پر آنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ہیلتھ رسک الاؤنس منجمد کرنے کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسپتال آج بند رہیں گے۔اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتال کے ملازمین نے ہیلتھ الاؤنس منجمد کئے جانے کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت پمز، پولی کلینک، این آئی ایچ، اور سی ڈی اے اسپتالوں کی او پی ڈیز آج احتجاجاً بند رکھی جائیں گی تاہم آئی سی یو اور ایمرجنسی وارڈ کھلے رہیں گے۔پمز اسپتال سے وزیراعظم ہاؤس اور سپریم کورٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2012ء میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کے لئے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دی تھی جسے موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں منجمد کردیا جس کے خلاف ڈاکٹرز، نرسیں اور اسپتال دیگر ملازمین سراپا احتجاج ہیں.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں