اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اردو زبان کو بطور سرکاری اور دفتری زبان رائج کرنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 13:14

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اردو زبان کو بطور سرکاری اور دفتری زبان رائج کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : سپریم کورٹ نے اردو زبان کو بطور سرکاری اور دفتری زبان رائج کرنے کا حکم دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رُکنی بنچ نے کیس سماعت کی.

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے لہٰذا آرٹیکل 251 پر فی الفور عمل کرتے ہوئے نافذ کیا جائے جبکہ اُردو زبان کو فوری طور پر سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر رائج کیا جائے. فیصلے میں اُردو زبان رائج کرنے کے لیے 9 ہدایات جاری کی گئی ہیں. کیس کا فیصلہ خود جسٹس جواد ایس خواجہ نے اُردو میں پڑھ کر سنایا.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں