اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی قیادت دبئی روانہ، معروف صحافی نے سوالات کی بوچھاڑ کر کے سینیٹر سعید غنی کو چپ کروا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 14:18

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی قیادت دبئی روانہ، معروف صحافی نے سوالات کی بوچھاڑ کر کے سینیٹر سعید غنی کو چپ کروا دیا۔

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کافی عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس بھی کچھ عرصے سے دبئی ہی میں منعقد کیے جا رہے ہیں.

(جاری ہے)

حال ہی میں آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیر خزانہ مراد علی شاہ سمیت فریال تالپور اور دیگر کو بھی دبئی طلب کیا. جس پر پاکستان کے معروف صحافی رؤف کلاسرا پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی پر پھٹ پڑے. ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی غریب کی پارٹی نہیں رہی پھر کس بنیاد پر بھٹو کا نعرہ اب تک لگایا جاتا ہے جس پر سعید غنی کوئی مناسب جواب نہ دے سکے. انہوں نے کیا کہا آپ بھی سنئیے:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں