چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اپنے دورہ پنجاب کے دوران پارٹی کے حوالے سے کوئی اہم فیصلہ نہ کرسکے ،پارٹی ذرائع

منگل 8 ستمبر 2015 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ پنجاب کے دوران پارٹی کے حوالے سے کوئی اہم فیصلہ نہیں کیا ۔ پارٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ بلاول بھٹو ایک اچھی سماعت رکھتے ہیں اور معامالت کو بھی اچھی طرح سمجھتے ہیں انہیں علم ہے کہ انہیں پارٹی امور اور پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا کہنا ہے اور کس سے احتیاط برتنی لیکن بہرحال اپنے حالیہ دورہ پنجاب کے موقع پر پارٹی کارکنوں کی کسی بھی طرح کی شکایات کا بھرپور انداز میں ازالہ نہیں کر پائے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی توقع تھی کہ بلاول کو ان کے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے کسی بھی طرح سیاسی بیان بازی یا پھر سیاسی طور پر پارٹی کے امور پر پالیسی بیان دینے کے حوالے سے یہ بیان چلایا کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی اقتدار میں موجود پاکستان مسلم لیگ(ن) سے بھرپور طریقے سے ٹکرائے گی اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی چیک کے ذریعے ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگیوں کو پیپلزپارٹی چیلنج کرے گی ۔

(جاری ہے)

نیوز چینل نے پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت محمود بسرا سے منسوب کرکے بلاول کے بیان کی خبرد ی تاہم بلاول کے ترجمان جمیل سومرو نے اس متنازعہ بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے کوئی پالیسی بیان نہیں دیا انہوں نے پارٹی کے امور کے حوالے سے پنجاب کا دورہ کیا ۔ بعدازاں شوکت بسرا نے میڈیا کو بتایا کہ بلاول بھٹو نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا تاہم اجلاس میں شریک بعض ممبران نے اس حوالے سے پارٹی کو دخ اندازی کرنے کی تجویز دی تھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں