حکومت ایندھن کی درآمد پر سالانہ 10کھرب روپے خرچ کر رہی ہے

وفاقی وزیر پرولیم شاہد خاقان عباسی کی ریڈیو پاکستان سے گفتگو

منگل 8 ستمبر 2015 14:41

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ایندھن کی درآمد پر سالانہ 10کھرب روپے خرچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ ماسوائے دو کے ملک بھر میں کھاد بنانے کے تمام پلانٹ بھرپور پیداوار دے رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حکومت مذکورہ دو پلانٹس کو فعال بنانے کے لیے کار وائی کر رہی ہے اور امید ہے کہ یہ پلانٹ بھی جلد کام کرنا شروع کر دیں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت فیول کی درآمد کی مد میں سالانہ 10 کھرب روپے خرچ کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں