ایران کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے پر پاکستان اور ایران کا اتفاق

منگل 8 ستمبر 2015 16:17

ایران کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے پر پاکستان اور ایران کا اتفاق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) ایران کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے پر پاکستان اور ایران نے اتفاق کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں ایرانی تجارتی وفد سے مذاکرات میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔دستاویز کے مطابق ایران کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے جوڑنے پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دونوں ممالک نیسرحدی مارکیٹس کو وسیع، روڈ اور ریلویز نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔دستاویز کے مطابق دونوں ممالک الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلے پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام اورترجیحی تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پرمتفق ہوگئے ہیں۔پانچ سالہ سٹریٹیجک پلان کے تحت دو طرفہ تجارت کو 5ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق پر کیا گیا ہے۔وزارت تجارت حکام کے مطابق ایران پرعالمی پاپندیاں اٹھنے کے بعد تجارت میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے اور ایران سے پاپندیاں اٹھتے ہی تجارتی حجم میں 90کروڑ ڈالر اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں