عبدالقادر بلوچ نے متحدہ کے حوالے سے دئیے گئے بیا ن پر معذرت کر لی

بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا ۔میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا،عبدالقادر بلوچ

منگل 8 ستمبر 2015 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے گزشتہ روزدیئے گئے اپنے بیان پر معذرت کر لی ۔ عبدالقادر بلوچ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ وقت گیا جب ایک لاکھ افراد دوران تقریر جانوروں کی طرح بیٹھے زمین کھرچ رہے ہوتے تھے ۔ ایم کیو ایم اب ایک ہزار لوگ اکٹھے نہیں کر سکتی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے گزشتہ روز دیئے گئے بیان پر ان تمام لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرے گزشتہ روز کے دیئے گئے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا جس پر دکھ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کو تکلیف ہوئی یا جذبات مجروح ہوئے تو معذرت کرتا ہوں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عبدالقادر بلوچ نے ایم کیو ایم کے خلاف سخت بیان کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کو کہا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اگر وفاقی وزیر کا بیان (ن) لیگ یا حکومت کی پالیسی نہیں ہے تو وفاقی وفاق اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ان سے اس بیان کی وضاحت طلب کریں اور فوری طور پر استعفیٰ لیتے ہوئے عبدالقادر بلوچ کے خلاف سخت کارروائی کریں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں