اسلامی جمیعت طلبہ آ زا د کشمیر کا ”عزم عالیشان ہمارا پاکستان “مہم چلانے کا اعلان

منگل 8 ستمبر 2015 17:41

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) آزاد جموں وکشمیر اسلامی جمیعت طلبہ نے ملکی حالات کے تناظر میں ”عزم عالیشان ہمارا پاکستان “مہم چلانے کا اعلان کر دیا ریاست بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے موجودہ حالات میں کردار ادا کرنے کیلئے سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلہ میں ٹیلنٹ ایوارڈ ، کانفرنسز ، سیمینارز ، آل پارٹیز کانفرنس اور طلبہ میلے جیسی سرگرمیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے6ماہ جاری رہنے والی مہم میں 7تا13ستمبر ہفتہ صفائی ، 14تا20ستمبر ہفتہ صحت ، 21تا 27ستمبر ہفتہ والدین ، 29 تا5اکتوبر ہفتہ تکریم اساتذہ ، 6اکتوبر تا11اکتوبر سپورٹس ویل ، 12تا 20اکتوبر سٹوڈنٹس فیسٹیولز ، 20اکتوبر تا 2نومبر ہفتہ کشمیر گلگت بلتستان ، 2نومبر تا 9نومبر ہفتہ اقبال ، 10تا 29نومبر ہفتہ طلبہ ،30نومبر تا 6دسمبر کلچرل ویک ، 7دسمبر تا 13دسمبر ہفتہ آگاہی ٹریفک قوانین ، 14دسمبر تا 20دسمبر ہفتہ طالبات ، 21دسمبر تا 31دسمبر ہفتہ تاسیس جمیعت منایا جائے گا جبکہ 13اکتوبر کو یکساں نصاب تعلیم کیلئے ریفرنڈم اور 28اکتوبر کو قومی کشمیر کانفرنس کا مظفرآباد میں انعقاد کیا جائے گا اس کانفرنس میں آزادکشمیر ، گلگت بلتستان اور پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کو ایک سٹیج پر اکٹھا کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے طلبہ برادری کا موقف رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمیعت طلبہ راجہ آفتاب احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمیعت طلبہ راجہ آفتاب کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہے نوجوان قومی کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس وقت ہزاروں نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کیا جا رہ اہے ریاست جموں وکشمیر میں اس وقت ہر شعبہ عدم استحکام کا شکار ہے محکمہ تعلیم کو رشوت ، اقرباء پروری اور سفارشی کلچر نے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے سرکاری تعلیمی اداروں کو نتیجہ صفر ہے ان حالات میں جمیعت نے اپنے گزشتہ سالوں سے جاری مہمات کو مزید تیز کرتے ہوئے بڑی تعداد میں طلبہ تک پہنچانے اور ملکی ترقی کیلئے براہ راست کردار ادا کرنے کیلئے عزم عالیشان ہمارا پاکستان کے سلوگن کیساتھ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ تعمیری مہم بھی ہو گی جس میں طلبہ کو تعلیمی اداروں مین مختلف سرگرمیاں دی جائیں گیٰ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں