پی این سی اے ، وزارتِ اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کے موقع پر منعقدہ ثقافتی شو میں فنکاروں کی جانب سے شہدا ء اور فوجی جوانوں کے جذبوں کو خراجِ تحسین

منگل 8 ستمبر 2015 17:59

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، وزارتِ اطلاعات ، نشریات اور قومی ورثہ کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کے موقع پر منعقدہ ثقافتی شو میں فنکاروں نے 1965 ء کے شہدا ء اور فوجی جوانوں کے جذبوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ملک کے بوڑھے ، بچے اور جوا ن جذبہ جہاد سے سر شار دفاع پاکستان کی یاد تازہ کرتے نظر آئے جبکہ اسی سلسلے میں پی این سی اے آڈیٹوریم میں فنکاروں نے جنگی ترانے اور گیت گا کر موجود نوجوانوں کے خون کا ایسا گرمایا کہ 1965ء میں ریڈیو پاکستان سے نشر کی جانے والے ان گیتوں کی یاد تازہ ہو گئی۔

اِس محفل کا آغاز رافع بانو نے ”روشن تیری آنکھوں میں وفا کے جو دیئے ہیں“ سے کیا۔ طلال ہمایوں نے اِس چمن میں سحر اور دل دے دیکھا پاکستان پیش کئے۔

(جاری ہے)

معروف فنکار شاہد علی نے اپنی جان نظر کروں اور ساتھیومجاہدو سے ہال میں موجود جوانوں کو نعرہ تکبیر لگانے پر مجبور کیا۔ معروف فنکار افضال لطیفی اور اسلم مغل نے لا ہور کے محاذ کے جانثاروں کے لیے خصوصی خاکہ پیش کیا۔

معرو ف گلوکارہ محمودہ قمر نے اے راہِ حق کے شہیدو اور رنگ لائے گا شہیدوں کا لہوپیش کئے۔ ایک اور خاکہ پرچم کشائی میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ نیشنل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے فنکاروں نے” خیال رکھنا“ اور ”جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار“ پر خصوصی ٹیبلو پیش کئے۔ گلوکار محمد علی نے اے وطن کے سجیلے جوانو اور یہ وطن تمارا ہے پیش کئے۔ رافعہ بانو نے اے پْتر ہٹاں تے نئیں وِکدے ، میرے ڈھول سپاہیااور وطن کی مٹی گواہ رہنا سے نوجوانوں کا خون گرمایا۔ پورے پروگرام میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور وطن پر مر مٹنے کے نعرے لگتے رہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں