نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی جانب سے فروغ کتب بینی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری
این بی ایف نے پچھلے دو سالوں میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، ڈاکٹر انعام الحق جاوید
منگل 8 ستمبر 2015 17:59
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن ”انقلاب بذریعہ کتاب“ کا پیغام اور اپنی فروغ کتب بینی کی مختلف سکیموں کو گھر گھر پہنچانے میں کوشاں ہے،, ریڈرز کلب ممبر شپ ہماری اہم ترین اور مقبول ترین سکیم ہے،, بُکس آن وِیلز کے توسط سے کتاب شہریوں کی دہلیز پر دستیاب ہے، این بی ایف نے پچھلے دو سالوں میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اعلیٰ معیاری اور کم قیمت جنرل بُکس کے علاوہ بین الاقوامی معیار کی پہلی سے ایف اے تک نصابی کتب کی تیاری و فراہمی بھی این بی ایف کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار این بی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے بلوچستان یونیورسٹی فیکلٹی ممبران کے 25رکنی وفد کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر این بی ایف کے سیکرٹری آفتاب سومرو اور این بی ایف بُک ایمبیسیڈر اور اس وزٹ کے کوآرڈی نیٹر مرتضی نور بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے شرکاء سے کہا کہ آپ لوگ اپنی اپنی یونیورسٹیوں میں ”این بی ایف یونیورسٹی بُک شاپ“ کے آئیڈیے کو آگے بڑھائیں اور وہاں بُک شاپس بنائیں،این بی ایف اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گا۔ آفتاب سومرو نے مہمانوں کو این بی ایف بُک والنٹیرز کا ممبربننے کی دعوت دیِ۔ قبل ازیں مرتضی نور نے فیکلٹی ممبران کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ وفدمیں یونیورسٹی آف بلوچستان سمیت تربت، لورالائی، کوئٹہ اور لسبیلہ یونیورسٹی کے اساتذہ و دانشور شامل ہیں۔ شرکاء نے این بی ایف کے کتب بینی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لی اور سوال جواب سیشن میں ایم ڈی اور دیگر افسران سے سیلز سمیت بہت سے پہلو پر تبادلہ خیال کیا ۔ بعد میں وفد کے شرکاء نے ریڈرز کلب، مائی بُک شیلف، بُک پارک ، بُک میوزیم، سمر بُک کلب،سنگل سٹون بُک اور بُک وال کلاک کو دیکھا اور متاثر ہوئے۔ وفد نے ٹیکسٹ بکس کے ایڈوائزر ڈاکٹر عطش درانی سے بھی ملاقات کی ۔ ڈاکٹرعطش درانی نے نصابی کتب کے حوالے سے این بی ایف کی کارکردگی پر مکمل بریفنگ دی۔ مہمانوں نے وزیٹرز بُک میں اپنے تاثرات قلم بند کیے اور بُک شاپ سے ڈسکاؤنٹ پر بہت سی کتب خریدیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، سینیٹر عرفان الحق صدیقی
پولیس سہولت مرکز 24 گھنٹے کھلا رہے گا ،اسلام آباد کے تمام تھانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا وفاقی ..
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ملتوی
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں ’’نام نہاد تجربہ‘‘قرار
2009 کی فاتح ٹیم 27 اپریل کو ہیوسٹن میں مقامی فرنچائز نائٹ رائیڈرز یونائیٹڈ سے نمائشی میچ کھیلے گی
وقار یونس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرکٹر کا نام بتا دیا
سینیٹر تاج حیدر کا سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اعلان
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈکواٹر میں عوامی سماعت مکمل
پرانے نیشنل ہائی وے پر کام جلد شروع کیا جائے گا اس کا ٹینڈر ہوچکا پچاس کروڑ روپے مختص ہیں، عبدالعلیم ..
اپریل میں ہونیوالے الیکشن میں سنی اتحادکونسل قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی