یوسف رضا گیلانی پر موجودہ حکومت نے ایک کیس بھی نہیں بنایا‘ سپریم کورٹ نے ان پر کیسز بنائے ، حکومت قانون کے مطابق تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائے گی‘ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانوی اعلیٰ حکام سے تفصیلی بات چیت ہوئی‘ دونوں کیسز عدالتوں میں ہیں ، ان کو سیاسی نہ بنایا جائے، جعلی شناختی کارڈ بنا کر کروڑو ں روپے کما نے والے نادرا ملازمین کی برطرفی سے کام نہیں چلے گا ان کو فوراً گرفتار کرکے کیسز چلائے جائیں

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

منگل 8 ستمبر 2015 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی پر موجودہ حکومت نے ایک کیس بھی نہیں بنایا‘ پچھلی سپریم کورٹ نے ان پر کیسز بنائے اور حکومت قانون کے مطابق تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائے گی‘ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانوی اعلیٰ حکام سے تفصیلی بات چیت ہوئی‘ دونوں کیسز کورٹس میں ہیں ان کو سیاسی نہ بنایا جائے۔

وہ منگل کو یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد ‘ ڈپٹی کمشنر‘ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم ‘ ایس ایس پی اسلام آباد اور ایف آئی اے اور نادرا حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں قائم کچی آبادیوں کو آباد کرنے میں مدد کرنے والے سی ڈی اے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں فوراً گرفتار کیا جائے اور اس کیس کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نادرا میں جعلی شناخت کارڈ بنانے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے مجھے براہ راست بتایا جائے۔ گزشتہ روز بھی جعلی شناخت کارڈ بنانے والا ایک گروہ پکڑا گیا مگر اس حوالے سے مجھے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔ اس موقع پر نادرا حکام نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے جس پر وزیر داخلہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اہلکاروں نے جعلی شناختی کارڈ بنا کر کروڑو ں روپے کمائے اور ان کو صرف برطرف کرنے سے کام نہیں چلے گا ان کو فوراً گرفتار کیا جائے اور ان کیخلاف کیسز چلائے جائیں۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر کوئی کیس نہیں بنایا اور نہ ہی حکومت کے کسی فرد نے ان کے حق میں بات کی اور نہ ہی ان کیخلاف۔ ایف آئی اے نے اپنی تحقیقات مکمل کر کے کورٹ میں جمع کروا دی ہیں اور کیس اس وقت کورٹ میں ہے لہذا اس کو سیاسی نہ بنایا جائے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں