پی یو آئی سی اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے،پی یو آئی سی اسلامی ملکوں کے پارلیمانوں کے مابین موثر تعاون کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، اجلاس اسلامی ممالک مابین تعاون اور اتحاد کوفروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا

قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا پی یو آئی سی کے 34ویں اجلاس سے خطاب

منگل 8 ستمبر 2015 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پی یو آئی سی کے ممبران نے انتہائی اہم ایجنڈے پر بحث کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کو درپیش سنگین چیلنجز کو بھی اجاگر کیا،پی یو آئی سی اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے اور اسلامی بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے،پی یو آئی سی اسلامی ممالک کے پارلیمانوں کے مابین با معنی اور موثر تعاون کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، پی یو آئی سی کے اجلاس اسلامی ممالک کے مابین تعاون اور اتحاد کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

وہ منگل کو اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین پی یو آئی سی کے ہونے والے 34ویں اجلاس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

قائمقام سپیکر نے کہا کہ دو روزہ اجلاس کے دوران ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے انتہائی اہم ایجنڈے پر بحث کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کو درپیش سنگین چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے پی یو آئی سی کے دہشت گردی سے متعلق چارٹر کو حتمی شکل دینے پر پی یو آئی سی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔

قائمقام سپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پی یو آئی سی اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے اور اسلامی بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں پی یو آئی سی کے کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پی یو آئی سی اسلامی ممالک کے پارلیمانوں کے مابین با معنی اور موثر تعاون کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور غیر متزلزل حمایت کا یقین دلانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول تک اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس کے شرکاء اور پی یو آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت اور ان کی قیمتی تجاویز اور مشوروں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پی یو آئی سی کے اجلاس اسلامی ممالک کے مابین تعاون اور اتحاد کو فورغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں