یوم دفاع کی 50 سالہ تقریبات کے موقع پر ملک بھر کے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو ٹکٹ ڈیزائننگ کے مقابلہ کی دعوت

منگل 8 ستمبر 2015 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وزارت اطلاعات نشریات و قومی ورثہ اور محکمہ ڈاک نے یوم دفاع کی 50 سالہ تقریبات کے موقع پر ملک بھر کے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو ٹکٹ ڈیزائننگ کے مقابلہ کی دعوت دی ہے جس کی آخری تاریخ 15ستمبر ہے ‘مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کیئے پہلا انعام ایک لاکھ روپے دوسرا انعام 75ہزار روپے اور تیسرا انعام 50ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بہترین ڈیزائن کوڈاک اور دیگر ٹکٹوں کیلئے استعمال کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔شرکاء اپنا نام ‘ عمر ‘ جنس ‘ رہائشی پتہ ‘ ادارے کا نام ‘ فون نمبر اور ای میل اپنے ڈیزائن کی پشت پر تحریر کریں ‘ جن سے کہا گیا ہے کہ وہ اقرار کریں کہ ان کے ڈیزائن کردہ ٹکٹ اصلی ہیں اور کاپی رائٹس کا کوئی مسئلہ نہیں ۔مقابلہ میں شرکت کے خواہش مند یونیورسٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے طور پر مقابلہ کرائیں اور ہر ادارہ تین بہترین ڈیزائن وزارت اطلاعات نشریات و قومی ورثہ کے روم نمبر 413 کیبنٹ بلاک کو ارسال کرے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں