یو ایس ایڈ کی امداد،اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں ”پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ“ کے تحت چار نئی موبائل لائبریریوں کا افتتاح
بدھ 9 ستمبر 2015 11:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) امریکہ پاکستان کے شعبہ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے معاونت کرتا چلا آ رہا ہے اور اسی سلسلے میں اس نے موبائل لائبریری کی صورت میں مزید سہولت بھی فراہم کی ہے۔گزشتہ روز امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی "یو ایس ایڈ" کی نائب مشن ڈائریکٹر کیتھی مور نے خواندگی کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں "پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ" کے تحت چار نئی موبائل لائبریریوں کا افتتاح کیا۔
امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ موبائل لائبریریوں کے تحت چار نئی بسیں پاکستان کے 300 سے زائد علاقوں تک کتب کی رسائی ممکن بنائیں گی جن میں صرف اسلام آباد ہی کے ایک سو پرائمری اسکولوں کے 2500 سے زائد طلبا مستفید ہوں گے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں ملک کے کئی دیہی علاقے جہاں روایتی لائبریری یا اس کے ذرائع موجود نہیں وہاں بھی بچے اس سے استفادہ کر سکیں گے۔
کیتھی مور نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کا یہ پروگرام پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری اور مطالعے کے فروغ کے لیے امریکی روایت کا تسلسل ہے۔ان کے بقول موبائل لائبریریز کے ذریعے بہت سے علاقوں تک کتابیں اور دیگر رسائل براہ راست پہنچ سکیں گے۔سفارتخانے کے بیان کے مطابق ان بسوں میں لائبریری کا تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا جو بچوں اور طلبا و طالبات کے لیے کہانیاں سنانے کی نشستوں کے علاوہ دیگر افراد کے ساتھ خواندگی کی اہمیت پر گفتگو بھی کرے گا۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کا "پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ" 16 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی لاگت سے ملک بھر میں پرائمری اسکول کے بچوں کے مطالعے کی عادت کی حوصلہ افزائی کے لیے صوبائی اور علاقائی محکمہ تعلیم کی معاونت کا منصوبہ ہے۔بیان کے مطابق یہ پروگرام بنیادی تعلیم کے تین مربوط شعبوں، مطالعے کے لیے کلاس روم کے ماحول میں بہتری، بہتر پالیسیوں اور نظام کا قیام اور مختلف علاقوں کی سطح پر مطالعے کے فروغ کے اقدامات کو بروئے کار لا کر وضع کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ ..
پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
پولیس تاجر برادری کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی، سید علی ناصر رضوی
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر ..
ایوان بالا کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی
بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ