سنیارٹی لسٹ نظر انداز ،چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی

بدھ 9 ستمبر 2015 11:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے چیئرمین معروف افضل نے سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری محمد رشید کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی۔ نوازنے اور بدانتظامی کی مثال اگر دیکھنی ہو تو سی ڈی اے کے چیئرمین معروف افضل کی کارکردگی سے دیکھی جا سکتی ہے۔ معروف افضل جو کہ وفاقی دارالحکومت کی تعمیر و ترقی کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ ہونے کے علاوہ 15 ہزار سے زائد ملازمین و افسران کے باس بھی ہیں نے اپنے ماتحت پرائیویٹ سیکرٹری محمد رشید کو نوازنے کی خاطر تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گریڈ 19 میں ترقی دے دی۔

واضح رہے کہ محمد رشید سنیارٹی لسٹ کے حساب سے جونیئر آفیسر ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پرائیویٹ سیکرٹری کو بارہ سال کی مسلسل سروس کے بعد سینئر پرائیویٹ سیکرٹری پر 19 ویں سکیل پر ترقی دینے کے احکامات چند سال قبل دیئے گئے تھے جو کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں پر لاگو ہوتے ہیں تاہم چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم پاکستان کے احکامات کو تو مد نظر رکھا لیکن اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو نوازنے کے لئے سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کر دیا۔

(جاری ہے)

آن لائن نے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد سے بات کی تو انہوں نے کسی قسم کی کوئی بھی بات نہ کرنے اور موقف دینے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں