بلدیاتی انتخابات ، پی ٹی آئی کا راولپنڈی کے گریژن سٹی میں انفرادی طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
بدھ 9 ستمبر 2015 13:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں راولپنڈی کے گریژن سٹی میں انفرادی طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف بغیر کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے انتخابات میں کامیابی کی پوزیشن میں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کے بغیر حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑنے کرنے کے لئے مضبوط پوزیشن رکھتی ہے ۔
یہ فیصلہ لاہور میں ہونے والے سات سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، جمعیت علماء پاکستان ، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے خلاف مشترکہ طور پر اتحاد کے بعد کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے ایک مقامی رہنما کا کہنا ہے کہ اگرچہ پارٹی شیخ رشید کے ساتھ حلقہ این اے 55 میں الائنس بنا رہی ہے تاہم یہ حلقہ محدود ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے ہی حلقہ این اے 56 میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بغیر حلقہ میں امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی سیاسی جماعت کے تعاون بیرونی امداد کے بغیر متوسط طبقے کے امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں موقع فراہم کر رہی ہے حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) اس وقت مضبوط پوزیشن میں نہیں ہے گزشتہ 8 سال کے دوران حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکی ۔ 2013 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پنڈی سے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کی تھیں جبہ دیگر جماعتیں ایک نشست بھی نکالنے میں ناکام رہی ۔ حلقہ این اے 56 کے پاکستان تحریک انصاف کے آرگنائزر فیاض الحسن چوہان جو کہ عمران خنا کے منتخب ہونے کے بعد اس حلقے پر گہری نظر رکھتے ہیں وہ بلدیاتی انتخابات میں سولور فلائیٹ کا ارادہ رکھتے ہیں راولپنڈی کے کارکنان حکمران جماعت کو شکست دینے کے لئے تیار ہیں ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق ..
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
ایوان بالا کا اجلاس جمعرات کوطلب
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی جائے گی
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
حکومت کا وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید