چیف جسٹس جواد ایس خواجہ (کل ) سبکدوش ، جسٹس انور ظہیر جمالی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر ممنون حسین نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے

بدھ 9 ستمبر 2015 18:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ مدت ملازمت پوری ہونے پر (کل ) اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے، جسٹس انور ظہیر جمالی (کل) جمعرات کوچیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس جواد ایس خواجہ مدت ملازمت پوری ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

نئے چیف جسٹس، جسٹس انور ظہیر جمالی (کل) جمعرات کوچیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نو منتخب چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم نواز شریف،مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے چیف جسٹس بننے کے بعد جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج بن جائیں گے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں