رضا ربانی و عبدالغفور حیدری ،اعتزاز احسن کا راجہ ظفر احق کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

بدھ 9 ستمبر 2015 18:32

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی اہلیہ کی وفات پررنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحومہ کیلئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ انکو جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں