اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے کے منصوبے دسمبر 2017 تک مکمل ہو ں گے، احسن اقبال

پاک چین دوستی دیرپا اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہے، اقتصادی راہداری اس میں مزید وسعت پید ا کر ے گی،چینی سفیر

بدھ 9 ستمبر 2015 19:28

اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے کے منصوبے دسمبر 2017 تک مکمل ہو ں گے، احسن اقبال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک اور خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی۔اس منصوبے کے ذریعے چین، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی تین ارب آبادی ترقی کے ثمرات سمیٹے گی۔ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ دسمبر2017ء تک مکمل ہو جائے گا جس سے ملک میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ــ’’مواقع، چیلنجز اور تزویراتی اہمیت‘‘ پر سیشن سے خطاب کررہے تھی۔سیشن میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیشن میں پاکستان میں چین کے سفیر سن وئی تونگ نے بھی خطاب کرتے ہوئے اقتصادی راہداری کو خطے کی ترقی کے لئے اہم اقدام قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دیرپا اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور اقتصادی راہداری اس میں مزید وسعت پید ا کر ے گی۔

دریں اثناء احسن اقبال نے کہا اقتصادی راہدار ی نے چین اور پاکستان کے درمیان سیاسی تعلقا ت کو تزویراتی معاشی تعلقات میں بدل کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبوں کے ذریعے بجلی کی اضافی پیداوار کے ساتھ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔تھر میں کوئلے کے ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے تھر کو انرجی کیپٹل میں بدلا جائے گا۔انہوں نے کہا گوادر کی ترقی اور مغربی روٹ کی تعمیر سے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔اس موقع پر سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی حسن نواز تارڑ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں