نندی پور پاور پراجیکٹ کے بعد وفاقی حکومت کا ایک اور کرپشن سکینڈل سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 21:24

نندی پور پاور پراجیکٹ کے بعد وفاقی حکومت کا ایک اور کرپشن سکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) نندی پور پاور پراجیکٹ کے بعد وفاقی حکومت کا ایک اور کرپشن سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال مارچ کے ماہ میں وفاقی وزیر برائے قومی نجکاری کمیشن زبیر عمر کی جانب سے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے 97 فیصد حسس کے فروخت کی منظوری دی گئی تھی۔ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے 97 فیصد حسس کو کارگل ہولڈنگ نامی کمپنی کو فروخت کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

اس نجکاری سے قومی خزانے کو 90 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خالص آمدنی ہونا تھی۔ اس نجکاری کو رواں سال کے مئی کے ماہ تک مکمل ہوجانا تھا تاہم کمپنی کی جانب سے دیے گئے 225 ملین روپے کے چیک کے باونڈ ہو جانے کے بعد اسے روک دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ کارگل ہولڈنگ نامی جس کمپنی کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس فروخت کرنے کی منظوری دی گئی تھی اس کی پروفائل نامکمل تھی جبکہ اس کی کارگردگی بھی غیر تسلی بخش تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ کمپنی ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی فروخت کیلئے شائع کیے گئے اشتہار سے صرف 5 روز قبل کینیا میں رجسٹر کی گئی تھی۔ تاہم اس کے باوجود ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کو فروخت کردیا گیا۔اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں نجکاری کمیشن کے افسران کارگل ہولڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹرز کے نام تک بتانے سے قاصر رہے۔

اس حوالے سے اب ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ کارگل ہولڈنگ ایک امریکی کمپنی ہے جو ڈیڑھ سو سال پرانی ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس کا کاروبار ہے تاہم جس کارگل ہولڈنگ نامی کمپنی کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس فروخت کی گئی ہے اس کا امریکی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس حوالے سے امریکی کمپنی نے اپنا نام استعمال ہونے پر عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں