اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اسپیشل اولمپکس 2015میں 35 تمغے جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
بدھ 9 ستمبر 2015 21:51
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپکس 2015میں 35تمغے جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جس میں اسپیشل کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسپیشل اولمپکس 2015میں شرکت کرنے والے پاکستانی دستے کے سربراہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محفوظ الٰہی سمیت اسپیشل اولمپکس کے نیشنل سپورٹس ڈائریکٹر ارشد جاوید، باسکٹ بال ٹیم کے کوچ سعید بھٹی اور اسپیشل کھلاڑیوں کے والدین بھی تقریب میں موجود تھے۔
پاکستان کے اسپیشل کھلاڑیوں کے دستے نے اسپیشل اولمپکس 2015 کی گیمز میں فٹ بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس اور سائیلنگ سمیت مختلف کھیلوں میں سونے کے 15، چاندی کے 12اور کانسی کے 8تمخے جیتے۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسپیشل کھلاڑیوں نے پاکستان کیلئے اسپیشل اولمپکس 2015میں 35تمخے جیت کر یوم آزادی کے موقع پر قوم کو بہترین تحفہ پیش کیا ہے اور پوری قوم ان بچوں کی شاندار کاکردگی پر فخر کرتی ہے۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان بچوں پر خصوصی توجہ دے، ان کی مالی معاونت کرے ، ان کیلئے بہتر گراؤنڈز کا بندوبست کرے اور ان کیلئے ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ مقرر کرے تا کہ یہ بچے معاشرے میں مزید فعال کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اسپیشل کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے تا کہ یہ بچے مستقبل میں بھی اسی طرح ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔اسپیشل اولمپکس کے نیشنل ڈائریکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ کسی قسم کو کوئی تعاون نہیں کر رہی جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ان بچوں کی تربیت کیلئے اپنی سہولیات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تعاون کرے تو یہ بچے آئندہ اپنے ملک کیلئے مزید بڑی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید رضاکار لوگ آگے آئیں اور ان بچوں کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں۔اسپیشل اولمپکس 2015میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کے ہیڈ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محفوظ الٰہی نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑیوں نے پاکستان کیلئے عام اولمپکس میں حصہ لینے والی ٹیم سے زیادہ تمخے حاصل کئے ہیں جو ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو بہتر ملازمتیں فراہم کی جائیں تا کہ وہ معاشرے کے مفید شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اسپیشل کھلاڑیوں کی باسکٹ بال ٹیم کے کوچ سعید احمد بھٹی نے کہا کہ کل 179ممالک کی ٹیموں نے اسپیشل اولمپکس 2015میں حصہ لیا اور ان کے مقابلے میں 35تمخے حاصل کرنا پاکستانی ٹیم کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں پاکستان کے بارے میں کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں تاہم ان بچوں نے امریکہ میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شکیل منیر اور نائب صدرمحمد اشفاق حسین چٹھہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسپیشل کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کاکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری ان بچوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی۔ اسپیشل کھلاڑیوں کے والدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ ان بچوں کو ملازمتیں فراہم کرنے میں تعاون کریں تا کہ یہ بچے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور ان میں مزید اعتماد پیدا ہو۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قومی اسمبلی،(ن)لیگ کو 13، پی پی و سنی اتحاد کو 8کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
برطانوی وفد کا نسٹ کا دورہ، تعلیم و تدریس کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اسلام آباد،نیوٹریشن انٹرنیشنل کا کوالٹی کنٹرول کو بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کو ہائی ..
حکومت ماحولیاتی پائیداری کے ہدف کے حصول اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ..
رومینہ خورشید عالم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی موسمیاتی تبدیلی کے ماہر ناتھن اے ریو کی قیادت میں ..
سپیکر بلوچستان اسمبلی بحال، پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک