حکومت کا نندی پور پاور پراجیکٹ امریکی یا چینی کمپنی کو سونپنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 22:02

حکومت کا نندی پور پاور پراجیکٹ امریکی یا چینی کمپنی کو سونپنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) حکومت نے نندی پور پاور پراجیکٹ امریکی یا چینی کمپنی کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ کا کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کو چلانے میں مسلسل ناکامی سے حکومت تنگ آگئی ہے جس کے بعد اس منصوبے کی دیکھ بھال کسی امریکی یا چینی کمپنی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جلد ہی تمام معاملات طے کرلیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں